اسلام آباد (سہ پہر) ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان کا ناکہ سرینہ اور فارن آفس کی سکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ ۔متعلقہ افسران کو سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں
اسلام آباد (سہ پہر) ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان کا ناکہ سرینہ اور فارن آفس کی سکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ ۔متعلقہ افسران کو سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں، پولیس تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وفود کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی،غیر ملکی وفود کی حفاظت وفاقی پولیس کی ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ آف پولیس جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان نے ناکہ سرینہ اور فارن آفس کی سکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ کیا ،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں اور وفود کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس اپنے تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وفود کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی،انہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کی کہ تمام افسران مکمل حفاظی ساز وسامان کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں ،مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور شہریوں کے ساتھ مثبت رویے کو بہتر بنائیں،ایس پی پی ایم ہاﺅس نے کہا کہ دوران نقل و حرکت تمام اہم راستوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا اورعوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چوراہوں پر متبادل راستے مہیا کئے جائیں گے

