LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس امور کا جائزہ

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس امور کا جائزہ ۔وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر بھر میں پٹرولنگ کے نظام، ناکہ جات پر موثر چیکنگ، ریڈ زون کی سکیورٹی اور غیر ملکی وفود کی حفاظت کے انتظامات کا جائزہ لیا ،جبکہ کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے،جن میں ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزملک جمیل ظفرسمیت اے آئی جیز ،ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر بھر میں پٹرولنگ کے نظام، ناکہ جات پر موثر چیکنگ، ریڈ زون کی سکیورٹی اور غیر ملکی وفود کی حفاظت کے انتظامات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو واضع احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، انہوں نے پولیس افسران کی ویلفیئر کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے ہی عوام کی بہتر خدمت ممکن بنائی جا سکتی ہے،آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی نظام میں اصلاحات، کیپیٹل پولیس کالج میں تربیتی نظام کی بہتری اور پولیس ویلفیئر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ،بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی اسلام آباد کے توسیعی منصوبوں، ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات اور شہری سہولت کے لئے موبائل ایپلیکیشنز کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے،آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے، مقدمات کی مو¿ثر پیروی اور قانونی معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم نکات پر غور کیا، انہوں نے کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں تیزی اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو سکے۔

X