LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، کہوٹہ اور گوجرخان میں چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی سمگل شدہ، نان کسٹم پیڈ سگریٹ قبضہ میں لے لئے

راولپنڈی (سہ پہر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، کہوٹہ اور گوجرخان میں چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی سمگل شدہ، نان کسٹم پیڈ سگریٹ قبضہ میں لے لئے ایکسائز انسپکٹر فیاض بابر نے راولپنڈی مری روڈ پر پان شاپ سے بھاری مالیت کے غیر قانونی سگریٹ قبضہ میں لے لئے ان سگریٹ میں ایسے پاکستانی سگریٹ بھی شامل تھے جن پر کیو آر کوڈ نہیں تھا اسی راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں کے علاوہ کہوٹہ سے بھی بھاری مقدار میں غیر قانونی سگریٹ برآمد کر لئے گئے دریں اثنا اے سی گوجرخان اور پیرا ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار مختلف برانڈ کے لاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ برآمد کر لئے اس حوالے سے فیاض بابر نے بتایا کہ چونکہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی سگریٹ کی بندش کے لئے اپنے اختیارات پنجاب حکومت کو منتقل کئے تھے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو تمام غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا اسی بنا پر ضلع راولپنڈی میں کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

X