اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی جوۓ کے اڈے پر کاروائی
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی جوۓ کے اڈے پر کاروائی ۔ مرغوں بٹیروں کی لڑائی کی آڑ میں جواء کروانے والے 8 افراد گرفتار داؤ پر لگی رقم 2 لاکھ 30 ہزار برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس کو اطلاع ملی کہوٹہ روڈ پر مرغوں بٹیروں کی لڑائی کی آڑ میں جوا هو رھا ھے جس پر ایس ایچ او سہالہ کی سربراہی میں سب انسپکٹر اشفاق شاہ نے ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر چھاپہ مار کر 8 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ جوۓ پر لگی رقم 2 لاکھ 30 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے جبکہ زرائع کے مطابق ایک جواری سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا جس کیخلاف غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو عوام نے زبردست سراها جبکہ ایس پی سواں نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔