اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان کا ایٹمی وزن ہے۔ رمز فیلڈ کو ایک انڈین صحافی نے نائن الیون کے بعد لندن میں پریس کانفرنس میں پوچھا “ کیا اب آپ پاکستان پر بھی حملہ کریں گے تو اس نے جواب دیا “ مائنڈ یو پاکستان از این اٹامک پاور “
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان کا ایٹمی وزن ہے۔ رمز فیلڈ کو ایک انڈین صحافی نے نائن الیون کے بعد لندن میں پریس کانفرنس میں پوچھا “ کیا اب آپ پاکستان پر بھی حملہ کریں گے تو اس نے جواب دیا “ مائنڈ یو پاکستان از این اٹامک پاور “
پچھلے دنوں بھیانک وقت تھا جب ایٹم بم استعمال ہونے کا خطرہ عروج پر تھا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ کبھی نہ رکتا۔ جہنم کے دروازے کھل جاتے۔ ساری دنیا فکر مند تھی۔ اس وقت قرض میں ڈوبا ہوا ملک جو ہر طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ بیس سال سے دھشت گردی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اندر بھی دشمن ہیں باہر بھی دشمن ہیں۔ جو ملک لڑ رہے ہیں اور جن پر میزائل پھینکے جا رہے ہیں بہت نازک تعلقات ہیں۔ اس ر ا ہئ ل ہمارا ازلی دشمن ہے۔ پاکستان سپر پاورز کے درمیان بھی توازن رکھے ہوئے ہے اپنے محسن دوست ملک اور باقی ملکوں سے بھی نازک توازن کے ساتھ چل رہا ہے۔ ایٹم بم ایک مہیب سائے کی طرح نظر آیا تو پاکستان نے آگے بڑھ کر للکار دیا اگر ایسے ہوا تو پھر یہ رکے گا نہیں۔ جب طاقتور لڑ رہے ہوں تو کمزور انہیں چھڑوانے کی جرات نہیں کرتے لیکن اگر کوئ کمزرو آگے بڑھ کر جرات کا مظاہرہ کرے تو لڑنے والوں کو بھی ایک بہانہ چاہئے ہوتا ہے وہ رک جاتے ہیں۔ قوموں کے فیصلے انتہائ نازک لمحوں میں جرات مندانہ انداز میں لیڈر کردیں تو یہی لمحات ہوتے ہیں جب تاریخ کے رخ مڑ جاتے ہیں۔ ایٹمی وزن والے پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کو ساری دنیا عزت اور تحیر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ پاکستان نے دنیا کو آگ اور راکھ کا ڈھیر بننے سے روکنے میں ایسا کردار ادا کیا ہے جو ایک معاشی اور عسکری طور پر انتہائ مضبوط ملک کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔ اللہ کریم نے پاکستان ایک بڑے مقصد کے لئے بنایا۔ قائداعظم نے اسی لئے فرمایا تھا کہ دنیا کی کوئ طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ پاکستان نے مہیب مسائل کے باوجود اتنا بڑا کام کر دیا ہے کہ دنیا خوش بھی ہے اور حیران بھی ہے۔ جنہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کو بروقت جان کر اور جرات کے ساتھ فیصلہ کیا انہیں اللہ کریم سلامت رکھے اور اپنے پاس سے جزا دے کہ جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے گویا ساری انسانیت کو بچایا ہے۔ پاکستان نے تو ساری انسانیت کو ایٹمی جنگ سے بچا لیا ہے۔ اللہ کریم پاکستان کی یہ عزت اور بڑھائے اور اس ملک کو اور اسکے لئے کام کرنے والوں کو سلامت رکھے۔ صدر پاکستان ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو سیلوٹ۔