LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یارخان (سہ پہر) معروف کاروباری و سماجی شخصیت رانا ندیم احمد کی خدمات قابلِ تحسین

رحیم یارخان (سہ پہر) معروف کاروباری و سماجی شخصیت رانا ندیم احمد جو کہ منیجنگ ڈائریکٹر ڈائمنڈ جیولرز اور ممبر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان ہیں، شہر کی کاروباری برادری میں ایک معتبر اور فعال نام کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے کاروبار کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

رانا ندیم احمد تاجر برادری کے مسائل کے حل اور شہر میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ متحرک رہتے ہیں۔ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے وہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

شہری و تاجر حلقوں کا کہنا ہے کہ رانا ندیم احمد ایک بااخلاق، ملنسار اور مثبت سوچ رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں جو معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کی کاروباری کامیابی اور سماجی خدمات نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں۔

X