اسلام آباد (سہ پہر) پاک فوج کے بہادرآفیسرکیپٹن محمداحمدبدر شہید نےدشمن کاجوانمردی سےمقابلہ کرتےہوئےشہادت کو گلے لگایا
اسلام آباد (سہ پہر) پاک فوج کے بہادرآفیسرکیپٹن محمداحمدبدر شہید نےدشمن کاجوانمردی سےمقابلہ کرتےہوئےشہادت کو گلے لگایا’ کیپٹن محمداحمدبدر شہید کی دوسری برسی پر شہیدکےوالد نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”اپنے شہید بیٹے کی طرف سے وطن کے غیور عوام، شہداء کی ماؤں، بہنوں اور والدین کو سلام پیش کرتا ہوں’ اپنے بیٹے کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جس نے اس ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ” شہید کی والدہ کاکہنا ہے کہ اللہ نے میرے بیٹے کو شہادت دی، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں’کپپٹن محمد احمد بدر شہید کی بہنوں کاکہنا تھا کہ’ بھائی کی جدائی کا غم ہے لیکن شہادت سے بلند کوئی رتبہ نہیں’ وہ اللہ سے ہمیشہ شہادت مانگتا تھا اور اللہ نے اسے شہادت دے کر اس کی خواہش پوری کی’ جامِ شہادت کا جذبہ رکھنے والے جوان ملک میں موجود ہوں تو دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا” کیپٹن محمداحمد بدرشہید کے کزن نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” کیپٹن احمد بدر شہید نے ملک کی خاطر قربانی دی جس پر ہمیں فخر ہے’ شہید نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف ثابت قدم رہتے ہوئے آخری دم تک ملک کا دفاع کیا “کیپٹن محمداحمد بدرشہیدکے دوست کاکہنا ہے کہ “کیپٹن محمد احمد بدر شہید کی قربانی اس قوم کے لیے بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر جانا آسان کام نہیں ‘ پاک فوج کی ملک کیلیےقربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،فوجی جوان ہردم ملک کی حفاظت اوربقاءکیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیاررہتے ہیں”