LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر وپل یادو نے مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کر لی ہے

اسلام آباد (سہ پہر) بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر وپل یادو نے مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کر لی ہے ‘ 39سالہ وپل یادو کو نکسل مخالف آپریشن میں تعینات تھا’ پولیس نے بتایا کہ اس کے گھریلو ملازم نے اسے صبح تیلی بندھا تھانہ علاقے کے تحت ودھیاک کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنے کمرے کے اندر چھت کے پنکھے سے رسی سے لٹکا ہوا پایا’ اس وقت ونگ کمانڈر یادو کا بیٹا اور بیٹی دوسرے کمرے میں سو رہے تھے ‘وپل یادو کی بیوی، جو پہلے آئی اے ایف میں خدمات انجام دے چکی ہے، اب بنگلورو میں آئی ٹی سیکٹر میں کام کرتی ہے’ بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے 2014 میں محبت کی شادی کی تھی’ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جوڑے میں مبینہ طور پر اکثر جھگڑے رہتے تھے، اور ذاتی مسائل نے اسے اپنی زندگی ختم کرنے پر اکسایا ہو گا’ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا، اور انتہائی اقدام کے پیچھے محرک کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے

X