LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یارخان (سہ پہر) بہاولپور ممتاز قانون دان سید ذیشان حیدر کی وکالت میں نمایاں خدمات

رحیم یارخان (سہ پہر) بہاولپور کی وکالت کی دنیا میں ممتاز اور باوقار نام سید ذیشان حیدر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کا شمار اُن قانون دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری اور محنت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ آپ نہ صرف ایک کامیاب وکیل ہیں بلکہ وکلا برادری اور عام عوام کے ساتھ اپنے خوش اخلاق رویے اور خلوص کی وجہ سے بھی بے حد مقبول ہیں۔

سید ذیشان حیدر نے اپنے کیریئر کے دوران قانون کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی اور متعدد اہم مقدمات میں بہترین قانونی خدمات سرانجام دیں۔ وکلا برادری کے مسائل کے حل، انصاف کی فراہمی اور بار کے وقار کے لیے ان کی جدوجہد ہمیشہ قابلِ قدر رہی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے پنجاب بار کونسل کے ممبر کے طور پر تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے الیکشن میں بھرپور فتح سمیٹی، جسے وکلا برادری کی جانب سے ان کی خدمات پر اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی کامیابی کو نہ صرف بہاولپور بلکہ پورے خطے کی قانونی برادری کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا۔

وکلا اور شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سید ذیشان حیدر ایک باصلاحیت، مخلص اور عوام دوست قانون دان ہیں جو وکلا کے حقوق کے تحفظ اور عام لوگوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی خدمات اور مثبت کردار مستقبل میں بھی وکالت کے شعبے میں ایک روشن مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

X