اسلام آباد (سہ پہر) بھارتی فضائیہ کو گزشتہ 30 سال میں 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے
اسلام آباد (سہ پہر) بھارتی فضائیہ کو گزشتہ 30 سال میں 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں’ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی بھارتی ہلاکتوں سے تقریباً 30 گنا زیادہ ہے’ ان اموات کی بڑی وجوہات میں ناقص تربیت، انسانی غلطیاں، کمزور تکنیکی دیکھ بھال اور پرانے طیاروں کا استعمال شامل ہے’ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا دفاعی نظام اندر سے کھوکھلا ہوچکا ہے اور مودی حکومت کے اصلاحات کے دعوے محض سیاسی بیانات ہیں جن کا عملی میدان میں کوئی عکس دکھائی نہیں دیتا