جہلم(سہ پہر) جہلم مخدوم حسین چوہدری سے تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم کا کندوال گاوں تحصیل پنڈ دادنخان واٹرسپلائی کا مسئلہ حل کرنے کےلیے ٹیم کے ہمراء دورہ
جہلم مخدوم حسین چوہدری سے تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم کا کندوال گاوں تحصیل پنڈ دادنخان واٹرسپلائی کا مسئلہ حل کرنے کےلیے ٹیم کے ہمراء دورہ تفصیلات کے مطابق ملک محمد ممتاز اعوان اور نوید عمر ریحان نے محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم میں درخواستیں دائر کیں کہ ان کے گاؤں کندوال،تحصیل پنڈ دادنخان، ضلع جہلم میں واٹر سپلائی کا بہت بڑا مسئلہ جس کی وجہ سے لوگ پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے مورخہ 09.09.2024 کو اصل حقائق کی دریافت/جانچ پڑتال کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر، پنڈ دانخان، ایگزیکٹو انجینئر، سب ڈویژنل آفیسر ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن، جہلم و ہمراہ دیگر عملہ موقع معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر دفتر محتسب پنجاب کے اغراض ومقاصد کی آگاہی کے لئے لوگوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جس پر لوگوں نے تمام جملہ افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشفاق احمد رانا، ایڈوائزر، صوبائی محتسب پنجاب، جہلم اور ڈاکٹر حلیمہ منیر، اسسٹنٹ کمشنر، پنڈ دادنخان، ضلع جہلم کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے موقع معائنہ کرنے ان کےدیرینہ مسئلہ بابت واٹر سپلائی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے
