اسلام آباد(سہ پہر) اہل علاقہ کا 6جولائی کو ترنول میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا چھ تاریخ کو ترنول میں ہونے والا جلسہ منسوخ کیا جائے۔اہل علاقہ ترنول نے کی جلسہ روکنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی
متن میں کہا گیا کہ جس جگہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے وہ ہماری ذاتی جگہ ہے اور پاس ہمارے گھر ہیں، ہمارے گھروں میں بزرگ ہیں جن میں سے کافی بزرگ بیمار ہیں جن کو علاج معالجے کے لیے اسپتال لے جانا ہوتا ہے، جلسے کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہو گی اور مریضوں کو پریشانی ہو گی، محرم الحرام کے احترام میں شہریوں کے حقوق سلب ہونے سے بچایا جائے۔