LOADING

Type to search

تازہ ترین

مکہ مکرمہ(سہ پہر) سعودی عرب ، جنرل سنڈیکیٹ آف کارز کی زائرین کے لئےمکہ وزیٹرز کے نام سے ایپلی کیشن متعارف

سعودی عرب میں جنرل سنڈیکیٹ آف کارز (النقابہ العامہ للسیارات) نے زائرین کے لئے مکہ وزیٹرز (زوار مکہ)کے نام سے ایپلی کیشن متعارف کرا دی ۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنرل سنڈیکیٹ آف کارز (جی ایس سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایپلی کیشن رمضان المبارک کے دوران زائرین کےلیے آمد ورفت کی خدمات کو بہتر اور زیادہ تسلی بخش بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ایپلی کیشن کے ذریعے مسجد الحرام تک پہنچنے کے لیے آسان ترین راستے اور پارکنگ لاٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی ۔اس سے پارکنگ لاٹس اور مسجد الحرام کی طرف جانے والے راستوں کا تعین میں آسانی ہو گی۔

X