LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 40 ویں بیچ کا اختتام

راولپنڈی (سہ پہر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 40 ویں بیچ کا اختتام، انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتوں کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اور لیگل برانچ کا بھی دورہ کروایا گیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں،انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کو پولیس آگاہی مہم میں شامل کیا جائے گا، انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو موثرپولیسنگ، جرائم کی روک تھام، منشیات کے تدارک، کمیونٹی پولیسنگ کےلئے معاون بنانا ہے، تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلباءوطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے

X