ابوظہبی (سہ پہر) پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور […]
دی ہیگ (سہ پہر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ترک صدر طیب اردوان کی ملاقات ہوئی ہے، ترک صدارتی دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماں کی ملاقات نیٹو سربراہی اجلاس کے […]
تہران، واشنگٹن (سہ پہر): (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیئے جائیں گے، علاوہ ازیں سینئر ایرانی عہدیدار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔ ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا […]
ایران (سہ پہر) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے چند لمحے قبل ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور کم از کم 9 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی ریسکیو […]
تہران، واشنگٹن (سہ پہر)(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے جنگ بندی پر راضی ہونے کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا، ایران کے سرکاری ٹی وی نے جنگ بندی کے آغاز کی خبر نشر کر دی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی طویل خاموشی کے بعد […]
نئی دہلی (سہ پہر) پہلگام حملے کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطلی کے بعد اب بھارت نے بنگلا دیش سے گنگا معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1996 کا بھارت بنگلا […]
واشنگٹن (سہ پہر) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی بائیڈن دور میں کرلی تھی۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی […]
تل ابیب، تہران (سہ پہر)(آئی پی ایس) اسرائیل نے جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کا الزام لگا دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کر […]
دوحہ (سہ پہر): (آئی پی ایس) قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن جاسم نے دوحہ کے قریب امریکی اڈے پر ایرانی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حملہ ناقابل قبول ہے، قطری فضائیہ نے کامیابی سے دفاع کیا، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لبنانی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے […]
واشنگٹن (سہ پہر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران، دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے اور اسرائیل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے فورا بعد بمباری شروع کر دی، اسرائیل اپنے پائلٹس کو واپس بلائے، ایران […]