چین ملازمتوں سے متعلق مائیکروسافٹ کارپوریشن کی ملکیتی ایپ لنکڈان نے بدھ کے روز چین پر مرکوز ملازمتوں سے متعلق اپنی ایپ بند کر دی ہے جس سے چین کی بڑی مارکیٹ میں کچھ حصہ حاصل کرنے کے لیے مغربی سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی کوششوں کے دور کا اختتام ہو گیا ہے۔
کمبوڈیا کے بادشاہ نے موجودہ وزیراعظم سمڈیک ٹیکو ہن سین کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد ہن مانیٹ کو نیا وزیر اعظم مقرر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہن سین کی درخواست کے بعد، بادشاہ نوروڈوم سیہامونی نے ایک شاہی فرمان پر دستخط کیے جس میں 45 سالہ ہن مانیٹ کو اگلی 5 سالہ حکومت کے […]
مال بردار بحری جہاز میں بھڑک اٹھنے والی آگ سے تقریباﹰ چار ہزار گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔ ای گاڑیوں میں موجود لیتھئیم آئن بیٹریوں کی وجہ سے اس جہاز پر کئی دن تک آگ جلتی رہی تھی۔
اسلام آباد ایرانی بحریہ میں جدید میزائلوں سے لیس جنگی جہازوں کی شمولیت ایک نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے میزائل چھ سو کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خلیج عمان میں تہران اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں بارشوں کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں لگ بھگ 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہیں۔ شمالی چین میں جمعے سے طوفان ڈسکوری کے سبب شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ […]
سویڈن اور ڈنمارک کی حکومتوں نے مذہبی کتابوں کی بیحرمتی کے واقعات روکنے پر غور کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومتی فیصلے کے بعد بھی سویڈن اور ڈنمارک میں آج پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے، اسلام مخالف انتہا پسندوں نے سویڈن میں پارلیمنٹ کے باہر اور ڈنمارک میں سعودی سفارت […]
منی لانڈرنگ اور لوگوں کی رقم پر سخت نگرانی کے باعث برطانوی بینکس ہر روز ایک ہزار سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس بند کر رہے ہیں، اور اس تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ معلومات کی آزادی کی درخواست کے ذریعے حاصل کیے گئے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ […]
جدہ (آئی پی ایس) سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین میں امن سے متعلق اجلاس آئندہ ماہ ہو گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس میں مغربی ممالک، یوکرین، بھارت اور برازیل سمیت ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔ […]
اس سربراہی اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کے علاوہ تجارت کو وسعت دینے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ صدر پوٹن نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ماسکو حکومت افریقی رہنماؤں کے ساتھ ان کی مالیاتی ترقی اور تجارتی ادائیگیوں کے لیے علاقائی کرنسیوں کے استعمال پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس ضلع جھل کٹھی صدر کے علاقے چھترکنڈا کے ایک تالاب میں جا گری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باریشال جانے والی بس […]