آسٹریا ہٹلر کی جائے پیدائش تھانے میں تبدیل کرنے پر احتجاج اس منصوبے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ نازی دور میں پولیس کے قابل اعتراض کردار کی وجہ سے اس اقدام کا علامتی اثر تباہ کن ہوگا۔ تاہم اس منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہےکہ اس جگہ کا اس سے بہتر استعمال نہیں ہو سکتا۔
برطانیہ منشیات کے استعمال کے لیے پہلے مرکز کی منظوری یہ سہولت 2.8 ملین ڈالر کی لاگت سے گلاسگو میں کھولی جائے گی، جہاں صارفین طبی نگرانی میں منشیات استعمال کریں گے۔ اس اقدام کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے افراد اور معاشر ے پر پڑنے والے منفی اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔
اسپین نائٹ کلب میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک جنوب مشرقی اسپین میں مُورسیا کے صوبے کے اسی نام کے شہر میں ایک نائٹ کلب میں آتش زدگی کے واقعے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ سانحہ اتوار یکم اکتوبر کی صبح پیش آیا جبکہ چار افراد زخمی بھی ہو گئے۔
جرمن وزیر لیزا پاؤز نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا، ’’اس نئے مالی منصوبے کے تحت کسی بھی خاندان کو اس کے پہلے دونوں بچوں کے لیے ملنے والی سرکاری امداد سالانہ تقریباﹰ 750 یورو زیادہ ہو گی۔‘‘ ابھی حکومت والدین کو ماہانہ فی بچہ 250 یورو ادا کرتی ہے، جو تقریبا 74 […]
دھماکے کے وقت سینکڑوں افراد ایندھن کے ڈپو میں موجود تھے۔ کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ آذربائیجان نے حال ہی میں اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے اور ہزاروں افراد اس علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔
لندن میں میٹروپولیٹن پولیس کے تقریباً 100 افسران نے ڈیوٹی کے دوران آتشیں اسلحہ رکھنے سے انکار کر دیا۔ ان کے ایک ساتھی پر ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اس عالمی ادارے کے سربراہ سے اپنی ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نے کشمیر میں پانچ اگست سن 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور ان یکطرفہ اقدامات پر روشنی ڈالی، جس کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔
اسلام آباد ناگورنوکاراباخ پر 30 سال سے زائد عرصے سے جاری تنازعات کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ کے جلد ختم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ آرمینیائی علیحدگی پسندوں نے باکو کے حملے کے بعدفوری طور پر ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہو گئے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے لیے یہ […]
لیبیا طوفان کے سبب ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ بحیرہ روم میں آنے والے طوفان ‘ڈینیئل’ نے لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ سیلابی ریلہ عمارتوں اور لوگوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مراکش زلزلے سے کم از کم 632 افراد ہلاک، پاکستان کا اظہار افسوس