اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے شہر میں جرائم کے خلاف گزشتہ ہفتے کی کاروائیوں میں۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں سمیت منشیات فروشوں اور اشتہاری و عدالتی مفروران میں 175ملزمان کو گرفتار کیا۔
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے شہر میں جرائم کے خلاف گزشتہ ہفتے کی کاروائیوں میں۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں سمیت منشیات فروشوں اور اشتہاری و عدالتی مفروران میں 175ملزمان کو گرفتار کیا۔
اس دوران 42 منشیات فروش ملزمان سے 08 ہزار 566 گرام آئس 05 ہزار 698 گرام چرس 04 ہزار 812 گرام ہیروئن اور 1387بوتلیں شراب برآمد کیں۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش میں ملوث،43 ملزمان گرفتار کیے اور مختلف بور کے37 پستول 06 خنجر اور بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کیا۔
اشتہاری عادی مجرمان اور عدالتی مفروران میں 90 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے۔
جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 48 بڑی کاروائیوں کے دوران 2257 افراد اور 987 گھرانوں کو چیک کیا 92 ہوٹلوں281 دکانوں 1352موٹر سائیکلوں اور 490 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔