LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (سہ پہر) منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں، ایس آئی پی ارسلان بابر کی کاوشوں کو اہلِ علاقہ نے سراہا، کارروائیاں مستقل جاری رکھنے کا مطالبہ.

کراچی (سہ پہر) کراچی تھانہ پیرآباد کے زیرِ انتظام محمد پور چوکی کے انچارج ایس آئی پی ارسلان بابر کی جانب سے پیرآباد کے مختلف علاقوں میں منشیات کے اڈوں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو اہلِ علاقہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہےتفصیلات کے مطابق محمد پور چوکی کے انچارج ایس آئی پی ارسلان بابر نے نیو میانوالی کالونی، کنواری کالونی، میگسی محلے اور میانوالی کالونی کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں علاقے میں منشیات کے مسئلے پر عوامی سطح پر توجہ حاصل ہوئی ہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے پولیس کی اس کاوش کو خوش آئند قرار دیا ہےعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات کا پھیلاؤ ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے منشیات نہ صرف نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے بلکہ اس کے باعث کئی خاندان بھی پریشانی اور مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس ناسور کے باعث معاشرتی مسائل، جرائم اور گھریلو پریشانیوں میں اضافے کا خدشہ بھی موجود ہےاہلِ علاقہ نے ایس آئی پی ارسلان بابر اور ان کی ٹیم کی جانب سے منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ عوامی حلقوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ صرف وقتی کارروائیوں کے بجائے منشیات کے اڈوں کے مستقل خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل حکمت عملی اختیار کی جائےشہریوں کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر ہی علاقے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کو چاہیے کہ مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے، عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنے اور نوجوان نسل کو اس تباہ کن رجحان سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کرےاہلِ علاقہ نے سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ منشیات کے خلاف سرگرم پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے اور پیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی ایسی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ منشیات فروشوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکےمنشیات کے خلاف جنگ صرف پولیس کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ منشیات سے پاک معاشرہ ہی محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے

X